انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم جت رہنما قمر منصور کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما قمر منصور کو لینے کے لئے سینٹرل جیل روانہ، عارضی مرکز پر قمر منصور کا شاندار استقبال کیا جائیگا

بدھ 3 مئی 2017 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم جت رہنما قمر منصور کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قمر منصور کی 5 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قمر منصور اگر کسی اور مقدمے میں مطلوبہ نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ عدالت نے قمر منصور کی 13لاکھ روپے میں تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

قمر منصور پر ملک مخالف تقریر میڈیا ہاوسز پر حملے سمیت متعدد الزامات تھے۔ قمر منصور کے خلاف آرٹلری میدان،سائٹ سپرہائی وے قائد آباد اور اسٹیل ٹائون تھانے میں مقدمات درج تھے۔ عدالت سے قمر منصور کی رہائی کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما قمر منصور کو لینے کے لئے سینٹرل جیل روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قمر منصور کے ریلیز آرڈر سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کا ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر استقبال کیا جائیگا۔