بنگلہ دیش میں بلاگرز کے مبینہ قاتل گروپ کا مشتبہ آئی ٹی سربراہ گرفتار

مذکورہ گروپ پر بلاگرز اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو قتل کرنے کا الزام ہے،پولیس

بدھ 3 مئی 2017 12:29

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)بنگلہ دیش میں القاعدہ سے متاثر ہو کر قائم کیے جانے والے کالعدم اسلامی گروپ ’انصار اللہ بنگلہ ٹیم‘ کے آئی ٹی شعبے کے سربراہ اشفاق الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ وہی گروپ ہے، جس پر بہت سے بلاگرز اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

دارالحکومت ڈھاکا میں گرفتار کیے جانے والے اشفاق الرحمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اشفاق الرحمان اس کالعدم گروپ کے فوجی آپریشنز کے سربراہ اور سابق آرمی میجر سید محمد ضیاء الحق کا قریبی ساتھی ہے۔ ضیاء الحق 2011ء سے روپوش ہے، جب بنگلہ دیشی فوج نے اٴْس پر حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :