بھارتی آئی ٹی کمپنی کا امریکہ میں دس ہزار روزگار پیدا کرنے کا منصوبہ

بھارتی کمپنی انفاسیز ایچ ون بی ویزہ پروگرام سے سب سے زیادہ حصہ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے

بدھ 3 مئی 2017 18:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)بھارت میں قائم ایک ٹیکنالوجی کمپنی انفاسیزنے کہاہے کہ وہ امریکہ میں روزگار کے 10 ہزار نئے مواقع پیدا کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے ایچ ون بی ویزے کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والی کمپنی انفاسیز ہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت یہ ویزہ ان غیرملکیوں کارکنوں کو جاری کرتی ہے جو کسی شعبے میں اعلی مہارت رکھتے ہوں۔امریکی ویزہ پروگرام کے ناقدین کاکہنا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں کو امریکی کارکنوں کی ملازمتوں کے لیے قیمت چکانی پڑتی ہے۔ لیکن عمومی طور پر غیرملکی کمپنیاں اپنے عارضی کارکنوں کو ایک ہی نوعیت کے کام کے لیے امریکی کارکنوں کے مقابلے میں کم معاوضہ ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :