سعودی نظریاتی جنگ مرکز کا انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے نیا منصوبہ

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان انتہا پسندی مخالف نئے منصوبے کی نگرانی کریں گے

بدھ 3 مئی 2017 13:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)سعودی عرب کے نظریاتی جنگ مرکز (آئی ڈبلیو سی) نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت اندرون اور بیرون ملک فکر ودانش پر مبنی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں عوامی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے اس نظریاتی جنگ مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد انتہاپسندی کا جڑ بنیاد سے استیصال کرنا اور اسلام کی حقیقی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ڈبلیو سی نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ وہ اعتدال پسندی ،رواداری ،باہمی مذاکرے ومباحثے اور اسلام میں تنوع کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔اس منصوبے کو سعودی اور بین الاقوامی ماہرین نے وضع کیا ہے اور سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اس کی نگرانی کریں گے۔