برطانیہ نے چین کو 39ہرن تحفہ میں دیئے

چینی جنگلات میں خاص نسل کے باسٹھ ہرنوں کا پتہ چلایا گیا ہے

ہفتہ 6 مئی 2017 13:08

چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)چین کے مرکزی صوبے ہونان میں خاص نسل کے ہرنوں کا ایک بڑا گروپ دیکھا گیا ہے،صوبہ ہونان کے محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ایک معائنہ کے دوران قدرتی سرکاری جنگل جو ڈانگ ٹنگ جھیل کے قریب واقع ہے ،62خاص نسل کے ہرن دیکھے ہیں ، علاقے میں دیکھا جانیوالا ہرنوں کا یہ سب سے بڑا گروپ ہے، گذشتہ سال حکام نے ایک ہوائی سروے کے دوران یہاں41ہرنوں کا پتہ چلایا تھا ۔

(جاری ہے)

قدرتی جنگلات کی انتظامیہ کے ایک اہلکار زینگ ہانگ کا کہنا ہے کہ 1986ء میں برطانوی حکومت نے مشرقی چین کے صوبے جیان سو کے جنگلات کے لئے خاص نسل کے 39ہرن تحفے میں دیئے تھے تا کہ چین میں ہی ان کی نسل کو بڑھا یا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :