پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،غیرمعیاری گھی بنانے والی فیکٹری سیل ،ہوٹلوں کو جرمانے

ہفتہ 6 مئی 2017 22:36

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کوٹ رب نواز وہاڑی روڈ ملتان پر دو مقامی آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔ گندے بدبودار اور غیر محفوظ طریقے سے جانوروں کی چربی اور باقیات سے گھی بنا رہے تھے اور 1120کلو گرام گھی موقع سے برآمد کر کے نمونہ جات تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجواتے ہوئے فیکٹریوں کو سربمہر جبکہ تمام آلات اور برتنوں وغیرہ کو ضبط کرتے ہوئے وہاں موجود مواد کو ضائع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آردرج کروا دو لوگوں کو گرفتار کروایا گیا۔گلگشت کالونی میں لاہوری چٹخارہ کو گندے فریزرز، سٹوریج ایریاکی ناقص صفائی،غیر معیاری رنگ،کچرادان کے کھلاہونے،واشنگ ایریاصاف نہ ہونے،فرش پر پانی کے کھڑا ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ چونگی نمبر7-پر LFCریسٹورینٹ کو کٹنگ بورڈ کے گندہ ہونے،فوڈ ہینڈلرز کے ہاتھوںمیںجیولری پہننے،خراب سبزیوں،خوراک زمین پر رکھنے،پروسیسنگ ایریامیں نالیوںکے کھلاہونے،برتنوں کے دھونے کے لیے ڈیٹرجینٹس کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے 1لاکھ روپے جرمانہ اوروارننگ نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :