کراچی، خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرادیں، بیوی کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 6 مئی 2017 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرادیں، بیوی کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر سے خلع لینا چاہ رہ تھیں، خلع مانگنے پر شوہر نے اپنی بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔متاثرہ خاتون نے عزیز بھٹی تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا اس حوالے سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :