چین میں بزرگ شہریو ں کی تعداد بائیس کروڑ سے تجاوز کرگئی

بزرگ شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے ،وزیر شہری امو ر

ہفتہ 6 مئی 2017 13:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)شہری امور کے وزیر ہوانگ شو زیان متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بزرگ شہریوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھرپور کام کریں کیونکہ ملک میں بزرگ شہریوں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،مقامی حکام کو مقامی قانون سازوں کے ساتھ مل کر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور انہیں قانون کے مطابق مکمل بنانا چاہئے کیونکہ بزرگ شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ قانون کے مطابق ہماری ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں قانون پر 2013ء میں نظر ثانی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ایک قومی میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر صرف بارہ صوبوں نے 2016ء میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ہے تا ہم 13ویں پنجسالہ منصوبے کے دوران 2020ء تک نئی پالیسیوں پر کام مکمل ہونا چاہئے ، 2015ء کے اختتام تک چین میں ساٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 222ملین تھی جو ملک کی کل آبادی کا 16.1فیصد ہے تا ہم توقع ہے کہ 2020ء تک بزرگ شہریوں کی تعداد 255ملین تک پہنچ جائے گی جو کل ملکی آبادی کا 17.8فیصد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :