شام میں چاروں سیف زونز میں امریکی طیاروں پر بندش ہو گی ، روس

عالمی اتحاد کو شام اورعراق میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت ہو گی، الیگزینڈر لاؤرینتیف

ہفتہ 6 مئی 2017 11:46

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)روس نے کہاہے کہ شام میں چاروں سیف زونز میں امریکی طیاروں پر بندش ہو گی جبکہ بین الاقوامی اتحاد کو شام میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں مثلا الرقہ ، فرات کے نزدیک کئی دیہات اور دیر الزور کے علاوہ عراقی اراضی میں تنظیم کے اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت ہو گی۔روسی خبر رساں ایجنسیوں نے آستانہ میں شامی مذاکرات کے حوالے سے روس کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاؤرینتیف کے حوالے سے بتایا کہ شام میں مجوزہ چار سیف زونز (اِدلب ، حلب ، لاذقیہ اور حمص) میں امریکی جنگی طیاروں اور امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کا داخلہ بند ہوگا۔

آستانہ میں روسی وفد کے سربراہ کے مطابق جارحیت سے پاک ان علاقوں کے قیام سے متعلق یادداشت پر دستخط کے بعد سے یہاں واشنگٹن کے زیر قیادت اتحاد کے طیاروں کی کارروائیوں پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممانعت یادداشت میں مذکور نہیں ہے تاہم " ان علاقوں میں اب سے بین الاقوامی اتحاد کی ہر طرح کی مہم جوئی پر بندش ہے خواہ وہ پیشگی اطلاع کے ساتھ ہو یا اس کے بغیر۔

الیگزینڈر کے مطابق اس سلسلے میں تینوں ضامن ممالک (روس ، ترکی اور ایران) بین الاقوامی اتحاد کی کارروائیوں بالخصوص جارحیت روک دیے جانے والے علاقوں کی فضاؤں میں کارروائیوں پر پابندی کے حوالے سے اتحاد کی پاسداری کا جائزہ لیں گے۔روسی وفد کے سربراہ نے واضح کیا کہ بین الاقوامی اتحاد کو شام میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں مثلا الرقہ ، فرات کے نزدیک کئی دیہات اور دیر الزور کے علاوہ عراقی اراضی میں تنظیم کے اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت ہو گی۔

فائربندی کی نگرانی کے نظام کے حوالے سے لاؤرینتیف نے اقرار کیا کہ اس حوالے سے کام ابھی پایہ تکیمل کو نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ان ممالک کا تعین نہیں ہوا جو اپنے مبصرین کو سیف زونز میں بھیجے گے تاہم انہوں نے جنوبی علاقے میں فائر بندی کی نگرانی کے عمل میں اردن کی شرکت کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :