ترجمان وزیراعظم ہاوس نے میڈیا میں بیورو کریسی میں اعلی سطحی تبادلوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی

جب تک تصدیق نہ کر لیں اس قسم کی خبروں سے گریز کیا جائے،وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے رخصت پر جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ایسی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان

ہفتہ 6 مئی 2017 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ترجمان وزیراعظم ہاوس نے میڈیا میں بیورو کریسی میں اعلی سطحی تبادلوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزیراعظم ہائوس نے اپنے بیان میں کہاکہ میڈیا میں بیورو کریسی میں اعلی سطحی تبادلوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ۔ترجمان نے کہاکہ جب تک تصدیق نہ کر لیں اس قسم کی خبروں سے گریز کیا جائے۔وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے رخصت پر جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔وزیراعظم کے سیکرٹری نے چھٹی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ۔

متعلقہ عنوان :