ایس ایس پی آپریشنزنے وفاقی پولیس کو دنیا کی بہترین پولیس قراردیدیا ، اسلام آباد میں جرائم کی شرح امریکہ کے

دارالحکومت واشنگٹن سے کم ہے ،ایس ایس پی ساجد کیانی کادعویٰ

ہفتہ 6 مئی 2017 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے وفاقی پولیس کو دنیا کی بہترین پولیس قراردیدیا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سے کم ہے ،گزشتہ برس واشنگٹن سے 2400 گاڑیاں چوری ہوئیں جب کہ اسلام آباد سے 250 گاڑیاں چوری ہوئیں ۔

وہ ہفتہ کو سی آئی اے ہیڈ کورٹر میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوران ایس ایس پی ساجد کیانی نے اسلام آباد کے جرائم کی شرح کا امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس واشنگٹن ڈی سی جو اسلام آباد سے کم آبادی والا شہر ہے سے 2400 گاڑیاں چوری ہوئیں جب کہ اسلام آباد سے اس عرصے میں 250 گاڑیاں چوری ہوئیں ۔واشنگٹن میں گزشتہ برس گاڑیوں کی شیشے توڑ کر قیمتی اشیاء چوری کرنے کے دس ہزار سے زائد واقعات ہوئے جب کہ اسلام آباد میں صرف دس سے پندرہ واقعات ہوئے ۔ …(م د +آچ)