ریحام خان نے آبائی علاقہ پنیاں میں ٹریکٹر ٹرالی چلا کر گندم کٹائی کا افتتاح کیا

ہفتہ 6 مئی 2017 22:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ریحام خان نے آبائی علاقہ پنیاں میں ٹریکٹر ٹرالی چلا کر گندم کٹائی کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی والدہ کے آبائی علاقہ پنیاں کا دورہ کیا، ریحام خان نے گندم کی کٹائی میں مصروف زمینداروں کے سا تھ ملکر گندم بھی کاٹی اور خود تھریشر ٹریکٹر ٹرالی بھی ڈرائیو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریحام خان نے پنیاں کے علاقہ کی مشہور چادر چھیل بھی اوڑھ رکھی تھی۔ علاقہ مکینوں نے ریحام خان کو آبائی علاقہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ہری پور سے الیکشن لڑنے کی دعو ت دی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ریحام خا ن نے دو گھنٹے سے زائد وقت پنیاں میں گذارا اور وہ لوگوں میں گُل مل گئیں۔ علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہری پور کی مٹی بہت زر خیز ہے اور اس مٹی نے بہت بڑے بڑے لیڈروں اور نامور شخصیات کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :