چینی لڑکے نے دروازے میں پھنسی انگلی ٹرین کی رفتار سے بھاگ کر کٹنے سے بچالی

جمعرات 18 مئی 2017 21:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)چین میں ایک لڑکے نے انگلی دروازے میں پھنسنے کے بعد ٹرین کی رفتار سے بھاگتے ہو ئے نہ صرف اپنی انگلی کٹنے سے بچالی بلکہ خود کو بھی موت کے منہ میں جانے سے بچالیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق داسو نامی لڑکا غلط ٹرین میں سوار ہو نے کا احساس ہونے پر فوری طور پر ٹرین میں اترا جلد بازی میںا س کی ایک انگلی ٹرین کے بند ہوتے دروازے پھنس گئی اور اسی اثناء میں ٹرین چل پڑی تاہم دا سو نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ٹرین کے ساتھ ساتھ اسی رفتار سے بھاگنا شروع کردیا جس پر پلیٹ فارم پر موجود افراد اور مسافروں نے ٹرین رکوانے کی کوشش بھی کی تاہم کچھ دیر بعد خوش قسمتی سے اس کی انگلی دروازے میں سے نکل گئی اور وہ گرنے یا زخمی ہونے سے بچ گیا ۔