حب ندی کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

دھماکے میں 500 سے 600 گرام بارودی مواد استعمال ہوا‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ

جمعرات 18 مئی 2017 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں حب ندی کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میں حب ندی کے قریب گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سوئی گیس ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

دھماکے سے پائپ لائن کا کچھ حصہ متاثر ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 500 سے 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔سوئی سدرن گیس کے سینئر انجینئرمحمد ریاض کے مطابق پائپ لائن پھٹنے سے سلطان آباد اور منگھو پیر کے کچھ علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جلد مرمت کرکے گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :