آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 18 مئی 2017 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ہزارہ، سکھر، لاڑکانہ، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں بگروٹ07، گلگت، سکردو، بونجی 02، گوپس، استور01 اور خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 06،کالام02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت دادو، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ 47، جیک آباد، سکھر 46، رحیم یار خان، روہڑی، موہنجودڑو اور تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :