جنوبی افغانستان میں امریکی فضائیہ کی کارروائی میں 24عسکریت پسند ہلاک ، ننگرہار میں فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کی4ارکان ہلاک

جمعرات 18 مئی 2017 12:06

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) جنوبی افغانستان میں امریکی فضائیہ کی کارروائی میں 24عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، ننگرہار میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کی4ارکان ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کی صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی فضائیہ نے گارم سیرکے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،بیان کے مطابق فضائیہ نے اس علاقہ میں مزید چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے امریکا نے ہلمند میں افواج کی تعدادمیں اضافے کااعلان کیا ہے۔کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ ننگرہار کے ضلع بٹی کوٹ میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کی4ارکان ہلاک ہوگئے۔افغان فورسز نے کابل کے شمال میں ایک چھاپے کے دوران دوخودکش حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتارکرلیا۔ہلمند کے ضلع نادعلی میں ایک جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اوردوزخمی ہوگئے۔صوبہ کپیسا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک اوردو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔صوبہ جوزجان میں داعش نے 13شہریوں کو اغواء کرلیا۔

متعلقہ عنوان :