بھارت ،ْسنگ دل باپ نے مالی استحکام کے باوجود بیٹی کا علاج نہ کرایا ،ْ تیرہ سالہ بچی چل بسی

کینسر سے متاثرہ 13 سالہ بچی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ْ گھر فروخت کر نے کی اپیل ،ْ باپ نے گھر سے نکال دیا

جمعرات 18 مئی 2017 12:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)بھارت میں سنگ دل باپ نے مالی استحکام کے باوجود کینسر سے متاثرہ بیٹی کا علاج نہ کرایا اور3 1سالہ بچی چل بسی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی تیرہ سالہ سائی سری ،بون میرو کینسر میں مبتلا تھی ،ْمالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود ، باپ نے بیٹی کاعلاج نہ کرایا۔کینسر سے متاثرہ 13 سالہ بچی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ علاج کے لیے باپ سے اپنا گھر فروخت کرنے کی اپیل کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلی تو باپ نے بچی اور اس کی ماں کو گھر سے نکال دیا۔ اسی دوران سائی سری،کینسر سے زندگی کی جنگ بھی ہار گئی ۔

متعلقہ عنوان :