لاہور کی سیشن کورٹ کے احاطے میں پیشی پر آئے مخالفین نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کر دی

دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے اس دوران سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بنا رہا

جمعرات 18 مئی 2017 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)لاہور کی سیشن کورٹ کے احاطے میں پیشی پر آئے مخالفین نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کر دی دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے اس دوران سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بنا رہا، تفصیلات کے مطابق لین دین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے افراد سیشن کورٹ ضمانت کے لئے پہنچے جہاں الیاس گروپ کے افراد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد الیاس گروپ کے مخالفین غلام محی الدین گروپ نے حملہ کر دیا، دیکھتے ہی دیکھتے سیشن عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا دونوں گروپوں کا ایک دوسرے پر اینٹوں اور کرسیوںکا آزادانہ استعمال کیا، اس دوران سیشن کورٹ کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا کرنے والے دستیاب افراد کو حراست میں لے کر تھانہ اسلام پورہ میں منتقل کر دیا جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :