جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بریگزٹ کے بعد یورپ میں آزاد آمد و رفت کا مطالبہ کر دیا

برطانیہ نے یورپی شہریوں کی سفری آزادی محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے نتیجہ بھگتنا پڑیگا ،ْانتباہ

جمعرات 18 مئی 2017 12:32

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بریگزٹ کے بعد یورپ میں آزاد آمد و رفت کا مطالبہ کر دیا ۔میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر برطانیہ نے یورپی شہریوں کی سفری آزادی محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اس کا نتیجہ بھگتنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر نے کہا کہ بریگزٹ کے دوران تمام اہم معاملات کو حل کرنا ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہو گا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ یورپ برطانیہ کے ساتھ ہر سطح پر دوستانہ تعلقات بحال رکھنا چاہتا ہے۔ انجیلا میرکل نے کہا کہ برطانیہ کو یورپی تارکین وطن کے حوالے سے کوئی کوٹہ مقرر نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :