خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سبسڈی پر آٹے کی فراہمی ، سستے بازار لگانے ، اور ہسپتالوں میں مریضوں کو افطاری کی فراہمی کے لئے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 18 مئی 2017 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سبسڈی پر آٹے کی فراہمی ، سستے بازار لگانے ، اور ہسپتالوں میں مریضوں کو افطاری کی فراہمی کے لئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران خیبر پختونخوا حکومت نے اشیائے خوردونوش کے سستے داموں کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی سفارشات کی ہیں ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سستے بازار لگائے جائینگے جبکہ آٹے پر سبسڈی دینے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو چند سال قبل دیئے جانے والے افطاری پیکج کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ آٹے پرسبسڈی کے لئے صوبائی حکومت فنڈ فراہم کریگی ۔ تاہم محکمہ خزانہ اور دیگر محکموں کی جانب سے رپورٹس کی فراہمی کے بعد اس بارے میں صوبائی حکومت حتمی منظوری دینگے ۔