ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اورحساس ادارے کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں2شرپسند ہلاک، 8گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 00:01

کوئٹہ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 2شرپسند ہلاک جبکہ 8کو گرفتار کرلیا گیا کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 3کیمپ تباہ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدر میں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران 2شرپسند ہلاک جبکہ 8کو گرفتا رکرلیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 3کیمپ تباہ کرکے وہاں سے 7 ایم ایم,5 دو اینٹی ٹینک لینڈ مائن آور ہزاروں راونڈز اور اشیاء قبضے میں لے لیں ۔سیکورٹی فورسز نے گرفتار ہونے والے شرپسندوں سے تفتیس شروع کردی ہے اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :