ڈی ایچ اے سٹی لاہور پراجیکٹ فراڈ کے مرکزی ملزم حماد ارشد

کے بھائی مراد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں5 دنوں کی توسیع

جمعرات 18 مئی 2017 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی لاہور پراجیکٹ اربوں روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزم حماد ارشد کے بھائی مراد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں5 دنوں کی توسیع کر دی ، نیب نے مراد ارشد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم اس سکینڈل کے مرکزی ملزم حماد ارشد کا بھائی ہے۔

(جاری ہے)

مراد ارشد نے ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرتے ہوئے 10500 افراد سے پلاٹس کی مد میں درخواستیں وصول کیں اور پلاٹس کی منتقلی کیلئے مجموعی طور پر 15.6 ارب روپے وصول کیے۔نیب کے تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کیلئے اس کا جسمانی ریمانڈ دیا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرلی اور ملزم کا پانچ دنوں کا ریمانڈ دے دیا۔ اسی ریفرنس میں عدالت ملزمان کامران کیانی اور طارق صدیق کو مفرور قرار دے چکی ہے۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :