پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میںسوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کا کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج چوتھے روز بھی جاری

جمعرات 18 مئی 2017 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میںسوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کا کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج چوتھے روز بھی جاری۔سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز اپنی تنخواہوں میں اضافے، سروز سٹرکچر اور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔اس ضمن میں ابھی تک سوشل سکیورٹی حکام نے SSDAکے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

عہدیداران نے وزیر محنت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کو سروس سٹرکچر مہیا کیا جائے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مزدورں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈاکٹروںاور سپیشلسٹ کی کمی کو پورا کیا جائے۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پیر مورخہ 22.05.2017 سے پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں 2گھنٹے کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :