صوبائی حکومت نے موسم گرما کے 29مئی کو ہونے والے تعطیلات کے باعث پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ایڈوانس فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 مئی 2017 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)صوبائی حکومت نے موسم گرما کے 27 مئی 2017 سی15 اگست 2017 تک ہونے والے تعطیلات کے باعث پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ایڈوانس فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کاروائی کے لئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز ، محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

موسم گرما کی تعطیلات 27 مئی سے میدانی علاقوں میں کی جا رہی ہے ۔تاہم بیشتر پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے تین مہینے کی ایڈوانس فیس کی وصولی شروع کی گئی ہے ۔ اور اس سلسلے میں والدین کو نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال ایڈوانس فیس کی وصولی پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اس کے باوجود رواں سیزن میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے والدین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔جس پروالدین کی جانب سے صوبائی حکومت اورمحکمہ تعلیم کوآگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :