پمز ہسپتال میں مریضہ سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت 23مئی تک ملتوی

جمعرات 18 مئی 2017 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے پمز ہسپتال میں مریضہ سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔سماعت کے دوران گواہان کے بیانات پر ملزم کے وکیل نے جرح کرنی تھی۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم کرشن کمار کے خلاف دوران علاج مریضہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :