یورپ سے امریکا کا فضائی سفر، ابھی تک کیبن میں لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت

جمعرات 18 مئی 2017 14:21

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)یورپ سے امریکا کا فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ اپنے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کیبن میں لے جانے کی ابھی تک اجازت ہے۔ اس سلسلے میں امریکی حکام نے تاحال کوئی پابندی نہیں لگائی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی کمیشن نے بتایا کہ فضائی سفر کے دوران سلامتی کے امور کے یورپی اور امریکی ماہرین کی ایک ملاقات میں امریکی مندوبین نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا کہ واشنگٹن حکومت نے امریکا جانے والی یورپی پروازوں کے مسافروں کے کیبن میں اپنے ساتھ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز لانے پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :