آسٹریا میں عوامی مقامات پر برقع پہننے ،ْنقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی

غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے

جمعرات 18 مئی 2017 12:32

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔ قرآن کے نسخے بھی مفت تقسیم نہیں کیے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بل کی حمایت برسر اقتدار دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی ۔قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم، عدالتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائیگا۔ غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔