عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کیلئے پاکستانی وکیل نے 5 لاکھ پاونڈ کا معاوضہ جبکہ بھارتی وکیل نے 1 روپیہ معاوضہ لیا: عارف نظامی

جمعرات 18 مئی 2017 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کیلئے پاکستانی وکیل نے 5 لاکھ پاونڈ کا معاوضہ جبکہ بھارتی وکیل نے 1 روپیہ معاوضہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کیلئے پاکستانی وکیل نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ عالمی عدالت میں کیس لڑنے کیلئے پاکستانی وکیل نے 5 لاکھ پاونڈ کا معاوضہ جبکہ بھارتی وکیل نے 1 روپیہ معاوضہ لیا۔ تاہم پاکستانی وکیل اتنا بھاری معاوضہ لینے کے باجود عالمی عدالت میں پاکستان کا کیس بہتر طریقے سے پیش نہیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :