حساس معلومات کے افشا پرسویڈن کے وزراء عہدوں سے برطرف

جمعہ 28 جولائی 2017 10:20

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) سویڈن کی بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی حکومت کے 2 وزراء کو حساس ڈیٹا کے افشاء کرنے پر برطرف کر دیا گیا ۔ڈوئچے ویلے کے مطابق ان میں وزیر داخلہ اندرس یِجیمن بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں، ان کی درخواست پر وزارت سے علیحدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری خاتون وزیر برائے انفراسٹرکچر انا ژوہانسن ہیں۔ ان وزراء کی برخاستگی کے بعد وزیراعظم سٹیفان لوویئن نے کہا ہے کہ وہ منصب وزارتِ عظمیٰ سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔ اس ڈیٹا کے افشا کیے جانے پر حکومت کو سماجی و سیاسی حلقوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ سویڈش وزیراعظم قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔