قطر پر اپنے شہریوں کو حج وعمرہ سے روکنے کا الزام

قطری عازمین حج غیر جانب دار پروازوں سے سفر کرسکتے ہیں،سعودی شاہی مشیر قحطانی کی گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 12:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے الزام عاید کیا ہے کہ قطری حکومت من گھڑت دعوؤں اور خود ساختہ خطرات کی آڑ میں اپنے شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی سے روک رہی ہے۔ قطر کے شہری غیر جانب دار ملکوں کی پروازوں سے حج اور عمرہ کے لیے سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ‘ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں شاہی دیوان کے مشیر نے کہا کہ ’ہمارے اہلیان قطر صبر کریں‘ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے بار ہا واضح کیا ہے کہ قطر کے باشندوں پر عمرہ اور حج کی ادائیگی پر کوئی پابندی عاید نہیں کی جائے گی۔ وہ دنیا کے کسی بھی ملک سے اوردوحہ سے ٹرانزیٹ پروازوں سے سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔

پابندی صرف قطر ایئرلائن پر عاید کی گئی ہے۔سعود القحطانی کا مزید کہنا تھا کہ قطری حکومت دانستہ طور پر اپنے شہریوں کو حجاز مقدس کے سفر اور حج وعمرہ کی ادائی سے روک رہی ہے۔ قطری باشندوں کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے سامنے جعلی دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران قطر کے 1600 شہری فریضہ حج ادا کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :