نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کے قلعہ لاہور میں ووٹرز کی بہت کم تعداد احتجاج کے لئے باہر نکلی

عدالتی فیصلے کے خلاف علامتی احتجاج

جمعہ 28 جولائی 2017 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کے قلعہ لاہور میں ووٹرز کی بہت کم تعداد احتجاج کے لئے باہر نکلی،مسلم لیگ ن کی طرف سے عدالتی فیصلے کے خلاف علامتی احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

چند ورکرز نے لبرٹی،ٹھوکر نیاز بیگ،شاہدرہ،داتادربار سمیت مختلف جگہوں پر احتجاج کیا۔مظاہرین کی طرف سے ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر مختلف جگہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔تاہم کسی بھی جگہ مظاہرین کی بڑی تعداد دیکھنے میں نہ آئی۔