ایران کا سیٹیلائٹ لانچ راکٹ کا کامیاب تجربہ

ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی کی تیاری کی کوشش میں بھی ہے،مغربی طاقتیں

جمعہ 28 جولائی 2017 12:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)ایران نے سیٹیلائٹ لانچ راکٹ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیمرغ نامی اس راکٹ کا تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی وجہ سے اس پر تازہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی طاقتوں کو شک ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی کی تیاری کی کوشش میں ہے تاہم تہران حکومت ایسے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :