پانامہ فیصلے پر کرکٹرز بھی خاموش نہ رہ سکے ٹوئیٹر پیغامات میں ملے جلے ردعمل کا اظہار

قوم کو آپ پر فخر ہے وقار یونس، پانامہ فیصلہ دورس نتائج کا حامل ہے ، شاہد آفریدی ،پاکستان آگے بڑھے گا، شعیب اختر کی ٹوئیٹ

جمعہ 28 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے پر قومی کرکٹرز نے اپنے ٹوئیٹر پیغامات میںملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ماضی کے مشہور فاسٹ بائولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقاریونس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ کپتان یہ کامیابی آپ کے یقین اور پرعزم ارادے کی ہے قوم کو آپ پر فخر ہے سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر شاہدآفریدی نے پانامہ فیصلے کے بعد ٹوئیٹ میں کہا کہ پانامہ فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے شاہد خان آفریدی نے دعا کی کہ اللہ کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوںسابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹوئیٹر اکائونٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو نااہل قرار دینا تاریخی فیصلہ ہے امید ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان آگے بڑھے گا۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے اپنی ٹوئیٹ میں ملک کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں مستقبل پر نظریں مرکوز رکھنی چاہئیں جبکہ معروف کرکٹ کمنٹیٹررمیز راجہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے دو ججز نے جھوٹی گواہی پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا تھا اور آج تین ججز کا فیصلہ ایک مجموعی فیصلہ ہے۔