یوکرین نے جارجیا کے سابق صدر ساکاشولی کی یوکرینی شہرت ختم کر دی

جمعہ 28 جولائی 2017 10:20

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاشولی کی شہریت ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈوئچے ویلے کے مطابق ساکاشولی نے کہا ہے کہ اٴْن کی یوکرینی شہریت ختم کرنے کی وجہ پوروشینکو پر اٴْن کی جانب سے لگایا گیا کرپشن کے فروغ کا الزام ہے۔ سابق صدر کو 2015ء میں یوکرین کی شہریت اٴْس وقت دی گئی تھی جب اٴْن کے اپنے ملک جارجیا نے انہیں شہریت سے محروم کر دیا تھا۔ وہ اپنے ملک میں اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملکی استغاثہ کو مطلوب ہیں۔ ساکاشولی تقریباً دس برس تک جارجیا کے صدر رہے تھے۔ وہ آج کل امریکی دورے پر ہیں۔ وہ یوکرینی علاقے اوڈیسا کے گورنر بھی رہے تھے۔