ْترک صدر رجب طیب اردوان سے وزراء اور پارٹی کے پارلیمانی نمائندوں کی بند کمرے میں ملاقات

جمعہ 28 جولائی 2017 12:42

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) صدر رجب طیب اردوان نے پارٹی کی مرکزی عمارت میں وزراء اور پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات 50 منٹ جاری رہی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اگر کوئی پارلیمانی نمائندہ تھک گیا ہے تو پیچھے ہٹ جائے ہم اس کی جگہ نیا نمائندہ منتخب کر لیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تعطیل ہو رہی ہے لیکن بہترین تعطیل وہ ہے جو عوام کے ساتھ مل کر گزاری جائے ۔انھوں نے کہا کہ میری زندگی کا فلسفہ عوام کا ساتھ دینا ہے اور میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ اصل چیز پارٹی کے ڈھانچے کا احترام کرنا ہے۔انھوں نے 15 جولائی کو فیتو کی ناکام بغاوت کے بعد نافذالعمل ہنگامی حالات پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہانہ نہیں بنایا جا سکے گا۔