بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

مغربی ممالک کے لوگ بھارت اور چین کو لڑوا رہے ہیں لیکن ویسے تو ہم بھائی بھائی ہیں،چینی سرکاری میڈیا کا تبصرہ

جمعہ 28 جولائی 2017 12:20

نئی دہلی/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کے سبب ہونے والی کشیدگی کے درمیان انڈین قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے اپنے چینی ہم منصب یانگ جئے شی سے ملاقات کی ہے۔چین میں برکس ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی میٹنگ پہلے سے ہی طے تھی جس میں شرکت کے لیے اجیت ڈوبھال چین کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

انڈیا اور چین کے درمیان بھوٹان کی سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان دونوں ممالک کے مشیروں کی ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔جون میں بھوٹان کی سرحد پر ڈوکلام میں چین نے انڈین فوج پر سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد سے چین مسلسل انڈیا پر ڈوکلام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاعات کے مطابق اجیت ڈوبھال اور یانگ جئے شی کی ملاقات کے بعد چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ایک تبصرہ نشر کیا جس میں دوستی، بھائی چارے کی باتیں کہیں گئی ہیں۔اس میں اس بات کا بھی اشارہ تھا کہ مغربی ممالک کے لوگ بھارت اور چین کو لڑوا رہے ہیں لیکن ویسے تو ہم بھائی بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :