تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے موقع پر کھچاکھچ بھرا رہا

کارکنوں نے ڈھول کی دھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور نوازشریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی

جمعہ 28 جولائی 2017 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) پاکستان تحریک انصاف رہنمائوں ، کارکنوں ، خواتین ،آئی ایس ایف ، یوتھ سے چیئرمین سیکرٹریٹ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے موقع پر کھچاکھچ بھرا رہا ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میںبڑی سکرین پر نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ سنا ، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنمائوں ،خواتین ، یوتھ ، آئی ایس ایف نے نوازشریف کے نااہل ہونے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا اور کہاکہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ ملک وقوم سے کھلواڑ کرے اور ملک دولت لوٹنے کاسوچ بھی سکے ، اس موقع پر مراد راس ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، شنیلہ روتھ ، ثوبیہ کمال، عالیہ حمزہ ملک، سنیہ ساجد، کامران ملک ،رانا ثاقب ، لکی خان ،فاطمہ شاہ ، فاطمہ چدھڑ، نیلم حیات ، عبیدالرحمان ، جنید رزاق، تنزیلہ عمران ، غزالہ رفیق، ثمینہ مانو، امتیاز ملک ، ملک وقار سمیت کارکنوں اور رہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی،رہنمائوں نے کہاکہ شریف فیملی سپریم کورٹ میں منی ٹریل پیش کرنے میں بُری طرح ناکام رہی ہے ، قطری خط بھی شریف فیملی کے لئے ردی کا کاغذثابت ہوا ، پوری شریف فیملی اور اسحاق ڈار کرپشن کے کنگ ثابت ہوئے ہیںاور نوازشریف نے اپنی نوکری چھپاکر اپنے عہدے کاغلط استعمال کیا تھا اور پاکستان عوام کے دھوکہ کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ کرپٹ عناصر سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جانے چاہئے ۔

(جاری ہے)

بعدازاںچیئرمین سیکرٹریٹ میں آئی ایس ایف کے زیراہتمام نوازشریف کی نااہلی پر کیک کاٹا گیا ، اس تقریب کا اہتمام گلریزاقبال ، احد اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا، اس موقع پر احد اعوان، حافظ محسن ، عفان مقصود ، مظہر گجر سمیت آئی ایس ایف کی بڑی تعداد موجود تھی ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلریز اقبال نے کہاکہ آئی ایس ایف تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تحریک انصاف کا اول دستہ ہے ،آئی ایس ایف کے تمام نوجوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ہر وقت لبیک کہنے کو تیار ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئررہنماء ملک ظہیر عباس کھوکھر کی قیادت میں نوازشریف کی نااہلی پر چیئرمین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شادی وال چوک ڈیر ہ حاجی کرامت سے جوہرٹائون تک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے نوازشریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر عباس کھوکھر نے کہاکہ آج کرپٹ مافیا انجا م کو پہنچ گیا ہے ، گذشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو لوٹنے والے آج عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے ، تحریک انصاف کے کارکن چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک میں تحریک انصاف کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے دن رات ایک کردیںگے۔