حیدرآباد، ٹریفک کے ہولناک تصادم میں 9خواتین سمیت 11 افراد لقمہ اجل بن گئے

پیر 12 فروری 2018 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) حیدرآباد کے قریب ہوسڑی کے مقام پر ٹریفک کے ہولناک تصادم میں 9خواتین سمیت 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لاشیں سول ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچیں تو حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین دھاڑے مار مار کر رونے لگے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر کو ٹنڈومحمدخان روڈ پر ہوسڑی کے قریب سوزوکی اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں دس افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کرادیا گیا۔ہوسٹری کے قریب سوزوکی اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی9 خواتین جن میں ساجدہ، حنا، فریدہ، ریحانہ، شبانہ، صفیہ، انیتا کولھی، یاسمین، نسرین، سوزوکی ڈرائیور زبیر احمد۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں میں صدف، ساریہ، بشریٰ شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونیو الے افرا دکا تعلق لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے ہے۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے سول ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ سوزوکی میں سوار جاں بحق ہونے والی تمام خواتین ایک نجی کمپنی کی سیلز مین تھی جو اپنے کام کے سلسلے میں جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئیں ، حادثے کے بعد کافی دیر تک جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں شاہراہ پر رکھی رہیں، تاہم ایدھی ویلفیئر کی ایمبولینسوں کے ذریعے انہیں سول ہسپتال پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :