شارجہ ، آپکی چھوٹی سی غلطی بھاری جرمانہ کروا سکتی ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 16:00

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) ایسے تمام ڈرائیور جو کہ سڑک پر لین تبدیل کرتے ہوئے انڈیکیٹرکا استعمال نہیں کرتے اور گاڑی چلاتے ہوئے اپنی گاڑی کے سائیڈ کے شیشوں پر دھیان نہیں دیتے ، اب سے یہ غلطی کرتے ہوئے دو دفعہ سوچیں گے اگر وہ جرمانے سے بچنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ٹریفک کے ترمیم شدہ قوانین کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے لین تبدیلی کے وقت اشارہ نہ دینے پر ڈرائیوروں کو 400 درہم جرمانہ کیا جائے گا ۔ متحدہ عرب امارات کے ترمیم شدہ وفاقی قوانین کے مطابق اچانک لین تبدیل کرنے پر 1،000 درہم اور لین تبدیل کرتے ہوئے اشارہ نہ دینے پر 400 درم جرمانے کی سزا ہو گی ۔