ترک صدر رجب طیب اردگان نے شہباز شریف کو پاکستان کا آئندہ وزیراعظم بنتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعہ اپریل 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے شہباز شریف کو پاکستان کا آئندہ وزیراعظم بنتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے ن لیگ کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدررجب طیب اردگان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے انہیں مسلم لیگ ن کا صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دی۔

اس دوران ترک صدر نے کہا کہ امید ہےشہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ آیندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی۔ اس دوران ترک صدر نے شہباز شریف سے کلثوام نواز کی طبیعت سے متعلق بھی دریافت کیا۔ شہباز شریف نے بھی ترک انتخابات میں کامیابی کیلیے طیب اردگان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Your Thoughts and Comments