الیکشن کمیشن میں بلوچستان کے 10 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت 2 مئی کوہو گی

پیر 30 اپریل 2018 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)الیکشن کمیشن میں بلوچستان کے 10 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت 2 مئی بروز بدھ ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بلوچستان کے اضلاع واشک، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، خضدار، خاران، کیچ، قلات، چاغی اور آواران کی اپیلوں کی سماعت 2 مئی بروز بدھ کی جائے گی۔