مجھ پر کرپشن کے الزامات غلط ، نیب بلائے گا تو تمام منی ٹریل دوں گا،پرویز مشرف

گوادر میں کوئی جائیداد نہیں، چوہدری شجاعت نے کتاب میں میرے بارے غلط بیانی کی،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل مئی 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات غلط ہیں، نیب بلائے گا تو تمام منی ٹریل دوں گا گوادر میں کوئی جائیداد نہیں ۔ چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں میرے بارے میں غلط بیانی کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میرے 2013ء میں دیئے گئے گوشوارے میں تمام جائیداد لکھی گئی ہے میرا چک شہزاد میں ایک گھر اسلام آباد میں گھر ہے ۔

انگلینڈ میں 2فلیٹ ہیں گوادر میں کوئی گھر نہیں ۔ میرے پاس جو کچھ بھی ہے میں نے کمایا ہے۔ میری 7جائیدادوں کی باتیں گلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور کور کمانڈر کو پلاٹس دیئے جاتے ہیں انہیں بیچ کر میں نے دوسرے پلاٹس لیے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لیکچر دے کر کمائی کی ہے ایک لیکچر کے 2کروڑ روپے لئے تھے انہوں نے کہا کہ جب بیرون ملک گیا تو میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ملک سے باہر لیکچر دے کر پیسے کمائے۔ مجھ پر کرپشن کے الزامات غلط ہیں نیب بلائے گی تو میں مکمل منی ٹریل دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں نواز شریف بہادر نہیں ہیں۔ نواز شریف بزدل آدمی ہیں۔ نواز شریف کو شاہ عبداللہ کے کہنے پر سعودی عرب بھیجا گیا تھا۔ شریف خاندان نے پارلیمنٹ اور عدالت میں جھوٹ بولے ۔ نواز شریف جھوٹ بولنا بند کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی کتاب کی تفصیلات دیکھ کر دکھ ہوا ۔ چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں میرے بارے میں غلط بیانی کی انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے صرف2بار ملا ہوں مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر کو آصف زرداری نے قتل کروایا ہے۔۔

Your Thoughts and Comments