پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

ن لیگ کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میںمزدوروں کیلئے کچھ نہیں ایم کیو ایم مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی بیان بازی کے بجائے سانحہ بلدیہ کا حساب دے، پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ،ن لیگ کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میںمزدوروں کیلئے کچھ نہیں ہے ،ایم کیو ایم مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی بیان بازی کے بجائے سانحہ بلدیہ کا حساب دے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی بھی انکے ہمراہ موجودتھے،بلاو ل بھٹوو زرداری کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے اور شہید زوالفقار علی بھٹو وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں مزدوروں کو حقوق دئے اور ان کیلئے مزدورپالیسی لائے ،ہے نظیربھٹو شہید نے مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہم نے مزدوروں کے حقوق کیلئے قانون سازی کی ہے ،ہم نے چائلڈلیبر ایکٹ پاس کیا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر کوئی بانی ایم کیوایم نہیں ہے جو پانچ سے دس گھنٹے تقریر کرتا رہے،ایک تقریر میں ساری ہاتیں نہیں کرسکتا،کچھ اعلانات کئے ہیں باقی تھی کروں گا،انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم والے فکر نہ کریں لیاری میرے دل کے قریب ہے لیاری سمیت کراچی کے ہر ضلعے میں جلسے کریں گے ،کراچی میں پہلے جو سیاست ہوتی رہی ہے اس میں لوگ ایم کیو ایم کو فالوکرتے تھے مگر اب لوگ پیپلزپارٹی کو فالوکررہے ہیں ،کراچی سے پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرے گی،ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاںنوازشریف اور خواجہ آصف ڈرامہ کررہے ہیں ، سب کو پتا ہے کہ میاں نوازشریف کیا چاہتے ہیں ،اور وہ کیا گیم کھیل رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،پی آئی اے اور اسٹیل مل کو فروخت نہیں ہونے دیں گے،ن لیگ کی پالیسی مزدوروں کے خلاف ہے ،ن لیگ نے مزدوروں کیلئے کچھ نہیں کیا،اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہ اور پینشن نہیں دی جارہی ہے ،پی آئی اے میں پیپلزیونٹی کی جیت نجکاری کے خلاف ہماری فتح ہے ،ہمیں ٹریڈ یونین کے قانون کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی ہمارے پاس نہیں ہے کہ گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کرسکیں ،شہری انتظامیہ نہ تو ملازمین کوتنخواہیں دی رہی ہے اور نہ ہی ترقیاتی کام کرارہی ہے ،وہ ہتائیں کہ پیسوں کا کیا کررہے ہیں ،ہم سے جو ہوسکتا ہے کراچی کیلئے کررہے ہیں اورمزید بھی کریں گے مگر شہر کے منتخب نمائندے اور سٹی گورنمنٹ عوام کیلئے کیا کررہی ہے ۔