بس آگ کا گولہ بن گئی، 27مسافر زندہ جل گئے، 5مسافروں کو بچا لیا گیا

جمعہ 4 مئی 2018 18:46

ْمظفر پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)بھارتی ریاست بہار میںبس حادثے کے نتیجے میں آگ کا گولہ بن گئی، 27مسافر زندہ جل گئے جب کہ 5مسافروں کو بچا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی ریاستبہار کے موتیہاری ضلع میں بس کاہولناک حادثہ پیش آیا۔ مظفر پور سے دہلی جانیوالی بس چمپارن کے کوٹا تھانہ علاقے میں موٹر سائیکل سوار کوبچاتے ہوئے ڈرائیور کے قبضے باہر ہوکر سڑک کے کنارے گہرے کھڈ میں جاگری۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں زبردست آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی امداد وراحت رسانی انتظامات کے وزیر چندر یادو ، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور پو لیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بس میں لگی آگ کو بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ بس میں 32مسافر سوار تھے ان میں سے 5کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ 27مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک سڑک سے نیچے گہرے کھڈ میں الٹ جانے سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں میں تبدیل ہوگئی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔