پاکستان کی انوکھی ترین موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا
ملک کی پہلی صوبائی موٹروے کے پہلے سیکشن کا افتتاح ، گذشتہ 65سالہ تاریخ میں کسی بھی صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں بنایا ، یہ واحد صوبائی حکومت ہے جس نے اپنے وسائل سے سوات موٹر وے جیسا عظیم منصوبہ تعمیر کیا ہے جو ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی صوبائی موٹروے ہے ،پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے والے مخالفین اپنے ادوار میںتو عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی قوم کو نہیں دے سکے اور آج ہمارے منصوبوں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک
پیر 21 مئی 2018 21:54
(جاری ہے)
آئندہ انتخابات میں مخالفین کو پتہ چل جائے گا کہ عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے خوش اور مفاد پرست سیاستدانوں سے نالاں ہیں ۔
آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف کی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرنل شیر خان انٹر چینج پر سوات موٹروے کے پہلے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصراور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو اولیفٹنٹ جنرل محمد افضل نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی ، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، ایم پی اے و صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم سب کیلئے خوشی کا دن ہے کہ آج سیاحت کے مواقعوں سے معمور اور محنت کشوں کے اضلاع کیلئے ایسے روٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے جو صدیوں یاد رہے گا۔ انہوںنے فرنٹیرورکس آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا جس نے تیز رفتاری کے ساتھ اس مشکل ہدف کو عبور کرنے کیلئے دن رات محنت یقینی بنائی اور اُمید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے قلیل عرصے میں باب پشاور فلائی اوور مکمل کیا جو ایک ریکارڈ اور فن تعمیر کا شاہکار منصوبہ ہے ۔ زیر تعمیر پشاور بس ریپڈ منصوبے کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ آٹھ ماہ میں مکمل ہونے والا اپنی نوعیت کا دُنیا کا تیز ترین منصوبہ ہو گا ۔ اس کے مقابلے میں اس نوعیت کے منصوبوں میں دوبئی میں اڑھائی سال، لاہور میں15 ماہ میں، اسلام آباد میں 16 ماہ لگے ۔ بی آر ٹی کی تعمیر کا ابھی ساتواں ماہ ہے جو آٹھ ماہ میں مکمل ہو جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر پراجیکٹ کی اپنی ایک نوعیت ہوتی ہے اور اُس کی ایک اپنی ٹائم لائن ہو تی ہے بارشوں اور ڈیزائن وغیر ہ میں تبدیلی کی وجہ سے کام میں رکاوٹ آئی جس کی صوبائی حکومت ذمہ دار نہیں ہے بلکہ حکومت صرف پیشرفت دیکھ رہی ہے۔ہمارا تیسرا اور اہم پراجیکٹ سوات موٹرو ے ہے ۔ جس کے ایک سیکشن کو ٹریفک کیلئے آج کھول دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ منصوبے پر تیز رفتاری سے پیش رفت جاری ہے اور تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ یہ اپنی مجوزہ مدت سے پہلے مکمل ہونے والا ایک اور منصوبہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے موجودہ صوبائی حکومت اور ماضی کی حکومتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ اس صوبے میں پہلے بھی کئی حکومتیں آئیں او رگئیں مگر کوئی بھی حکومت صوبے کی 65 سالہ تاریخ میں اپنے وسائل سے میگا پراجیکٹ بنانے میں ناکام رہی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کے بارے میں سوال کرنے والے مخالفین کم ازکم کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جو انہوںنے اپنے دور میں مکمل کیا ہو اور اُس سے عوام کو سہولت اور فائدہ حاصل ہو ا ہو ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میگا پراجیکٹس کی باتیں سن سن کے کان پک گئے ہیں ۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر چہ ہم نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اہم پراجیکٹس تعمیر کئے تاہم صحت ، تعلیم ، انصاف اور فول پروف سسٹم صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹس ہیں ۔ موجودہ صوبائی حکومت نے ماضی کے تباہ حال اور کرپشن زدہ اداروں کو شفاف اور خدمات کی انجام دہی کے قابل بنایا ۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ انہوںنے ماضی کے حکمرانوں کے ادوار بھی قریب سے دیکھے ہیں۔ مخالفین کے دور میں نہ تعلیم تھی اور نہ عوام کو صحت کی سہولیات میسر تھیں اُن کے پاس کوئی پروگرام یا ایجنڈا تھا ہی نہیں یہ واحد عمران خان اور تحریک انصاف ہے جو نظام ٹھیک کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے گزشتہ پا نچ سال اپنے ایجنڈے کے تحت نظام کی تبدیلی کیلئے بھر پور اقدامات کئے کیونکہ نظام کو ٹھیک کئے بغیر ملک کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ بڑا خوبصورت ملک ہے اگر سیاستدان سدھر جائیں تو یہ ملک بھی ٹھیک ہو سکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مزید کہاکہ یو این ڈی پی کی ایک رپورٹ کو لیکر بہت چرچا ہو رہا ہے مگر چرچا کرنے والوں نے رپورٹ کو بغور پڑھا نہیں انہوںنے واضح کیاکہ مذکورہ رپورٹ 2005 سے 2013 کے عرصے پر مبنی ہے ۔انہوںنے کہا کہ 2013 کے بعد بھی بہت رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اُن تمام رپورٹس میں صوبائی حکومت کی کارکردگی ٹاپ پر ہے ۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کے ہمراہ سوات موٹروے کے مکمل شدہ حصے کا دورہ بھی کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 21 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
نوازشریف نے ایوان فیلڈریفرنس میں احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کردیا، منی ٹریل سے متعلق سوال کا جواب حسن اور حسین نواز کے کھاتے میں ڈال دیا
-
25 ،26 ،27 جولائی کو انتخابات کیلئے تاریخ کی تجویز ،الیکشن کمیشن نے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی
-
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کے نگران وزیراعظم کے نام کر اعلان کردیا گیا
-
چیئرمین نیب کا اکرم درانی کی غیرقانونی تقرریوں کانوٹس،ڈی جی نیب راولپنڈی کو مکمل جانچ پڑتال کا حکم
-
تحریک انصاف نے خود کو اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا
-
18ء کے انتخابات میں ووٹ کو ضرور عزت ملے گی، نواز شریف
-
نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب دیئے، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں، ہم کسی صورت مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں کریں گے،
-
دکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں رچی بسی ہوئی ہے ، صحت کی سہولتوں کوعالمی معیار تک لیجانامشن ہے،باقی صوبوںکو بھی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اورہماری ٹیم سے سیکھیں کہ سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کے ادارے ..
-
نااہلی اپیل کیس: کیا خواجہ آصف عہدے کا غلط استعمال نہیں کر رہے تھی سپریم کورٹ
-
پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا
-
نواز شریف کا بیٹوں کے فلیٹس کی خریداری کے ذرائع سے اظہار لاعلمی شرمناک ہے ،ْعمران خان
-
ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا
-
سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں اسلحے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
-
تحریک انصاف کی قیادت کو اگلے دور کا ایجنڈا پیش کرنے کی بجائے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کا حساب دینا چاہیئے
-
پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا
-
ڈی ہائیڈرنٹ سے کیسے بچا جائے، ماہرین طب نے بتادیا ،ہیٹ اسٹروک کی علامات، بچائو اور دیگر طریقہ کار بتادیئے گئے
-
شیخ زید ہسپتال میں سات سالہ پیدائشی نابینا بچے کی آپریشن کے بعد نظر بحال ہو گئی
-
پنوعاقل کے علاقے بائیجی کے نواحی گاؤں عدل کلوڑ میں ہونے والے ٹیچر کے قتل کا ڈراپ سین
-
لاہور کے مختلف علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی سے متاثر ہونے والی بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی
-
شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقرر نہیں کیا،عاطف رحمان
-
امریکا اپنی سازشوں میں کامیاب ہوگیا، سی پیک کے حوالے سے بری خبر
-
عمران خان نے سو دنوں میں پلان پر عمل درآمد کرا لیا تو میں سیاست چھوڑ دونگا،خورشید شا ہ کا اعلان
-
بھارت کا پاکستان پر پھر سے خوفناک "حملہ"
-
پاکستان کی انوکھی ترین موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا
-
باکمال ائیر لائن کی انتظامیہ کے سیاہ کرتوت سامنے آ گئے
-
اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام ،پولیس کے ہنگامی یونٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا
-
نگران وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں‘فواد چوہدری
-
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا
-
کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے نہ ملک ترقی کرتا ہے اور نہ کوئی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
-
اب آئے گا پاکستان کی سیاست میں بھونچال، مریم نواز نے کارکنوں کو خطرناک منصوبے سے آگاہ کردیا
-
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھارت رقوم منتقل کرنے کا کیس ڈی جی راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے سپرد کر دیا
-
پنجاب فو ڈاتھارٹی نے رمضان بازاروں میں بیمار مرغیوں کی فروخت پر2چکن سیل سنٹر زسر بمہر کر دیئے
-
بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں مواصلات ‘ صحت ‘ تعلیم اور پانی کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے مختص
-
بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6.7 فیصد تک بڑھنے کی توقع
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک
-
آسٹریلیامیں گاڑی نے بھاری بھرکم بوئنگ 787 طیارہ کھینچ ڈالا،
-
سعودی عرب، موبائل استعمال کرنے والوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہو گئی
-
عراقی انتخابات میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ و برسوں بعد اپ سیٹ شکست
-
چین نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
-
مصر،15 سالہ لڑکے کا فیس بک پر اعلان خودکشی ، دو دن بعد لاش برآمد
-
برازیل،خوبصورت جزیرہ فرنینڈو ڈی نورونہا 12برس بعد بچے کی پیدائش پر جھوم اٹھا
-
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے انٹری ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ،
-
چین ،ْنوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت
-
چین ،ْحب الوطنی‘ کو فروغ دینے کیلئے مساجد میں قومی پرچم لہرانے کی ہدایت
-
اماراتی حکومت نے ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی
-
ترک عدالت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 104 افراد کو عمر قید کی سزاء سنا دی
-
آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا
-
52 لاکھ فوجی، 175 ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ، ترک صدر نے اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کیلئے دھماکہ خیز منصوبہ پیش کردیا
-
دنیا کا وہ پہلا ملک جس نے چاند کے تاریک حصے پر قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں
-
ایران میں فسادات پھوٹ پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.