شہبازشریف سے وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مسلم لیگی رہنمائوں کی ملاقاتیں

وزراء،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت پر غیر مشروط اظہار اعتماد شہبازشریف نے پنجاب سنواراہے اور شہبازشریف ہی پاکستان سنواریں گے‘ وزراء،اراکین اسمبلی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات جی لگا کر کام کیااورترقی پاکستان بھر میں پنجاب کی پہچان بن چکی ہے‘شہبازشریف

پیر 28 مئی 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مسلم لیگی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں۔وزراء،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اظہار اعتمادکرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب سنواراہے اور شہباز شریف ہی پاکستان سنواریں گے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات جی لگا کر کام کیااورترقی و خوشحالی پاکستان بھر میں پنجاب کی پہچان بن چکی ہے۔ پنجاب میں میگاپراجیکٹس سے شہروں کا نقشہ بدل چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں کا معیار اور جدید طبی سہولیات کسی اعلیٰ ہسپتال سے قطعاً کم نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ہیلتھ کلچر بدل چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر کے ضلعی ہسپتالوں میں تمام مریضوں کے میڈیکل ٹیسٹ مفت ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کا پرچم لیکر انتخابی میدان میں اترے گی۔انہوںنے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی، شہروں اور دیہات میں ترقیاتی پراجیکٹس لائے۔

الیکشن میں سر اٹھا کر حصہ لیں گے۔ عوام دھرنا پارٹی اور ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی خدمت کرنیوالوں میں فرق خوب جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میںصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی، رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان تمن، رشید احمد خان،شہزادی عمر زادی ٹوانہ، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید خان، فیضان خالد ورک، ملک علی عباس کھوکھراوررائو کاشف رحیم خان شامل تھے۔