چین نے گاڑیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا پردرآمدی ٹیرف کم کر دیا

عو گھر یلو استعمال اور کھیلوں کے سامان سمیت مختلف مصنوعات پر درآمدی ٹیرف15.9 فیصد سے 7.1 فیصد تک کم ہوگیا

اتوار 1 جولائی 2018 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) چین نے گاڑیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا پردرآمدی ٹیرف کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کی ضرورت کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے روز مرہ استعمال کی اشیا پر بھی درآمدی ٹیرف کم کر دیا ، گھر یلو استعمال اور کھیلوں کے سامان سمیت مختلف مصنوعات پر درآمدی ٹیرف15.9 فیصد سے 7.1 فیصد تک کم ہوگیا ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین نے یکم جولائی سے گاڑیوں اور روز مرہ استعمال کی اشیا سمیت مختلف مصنوعات پر درآمدی ٹیرف کو کم کر دیا ہے جس کے مطابق چین میں گاڑیوں پر درآمدی ٹیرف پہلے پچاس فیصد اور بیس فیصد سے پندرہ فیصد تک کم ہوگا۔ اس کیعلاوہ چین روز مرہ استعمال کی اشیا پر درآمدی ٹیرف کو بھی کم کرے گا تاکہ عوام کی ضرورت کی مانگ کو پورا کیا جائے۔

(جاری ہے)

لباس ، گھر یلو استعمال کے سامان اور کھیلوں کے سامان سمیت مختلف مصنوعات پر درآمدی ٹیرف پندرہ اعشاریہ نو فیصد سے سات اعشاریہ ایک فیصد تک کم ہوگا۔ماہرین کے مطابق درآمد ی ٹیرف کی کمی سے مصنوعات کی درآمد کے اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔مجموعی طور پر چین کی اندرونی منڈی میں متعلقہ مصنوعات کی قیمت بھی کمی ہوگی اور ان مصنوعات کی چین میں مارکیٹ کو توسیع دینے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :