کراچی ،بہار کالونی کے لوگوں نے بلاول بھٹو کی لیاری جانے والی ریلی کو روک دیا، نعرے بازی، مظاہرین نے بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) کراچی کے علاقے بہار کالونی کے علاقہ مکینوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لیاری جانے والی ریلی کو روک دیا، مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی، مظاہرین نے بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑی شیشے بھی توڑ دیئے علاقہ مکین پانی کیلئے احتجاج کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق بہار کالونی کے علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو کی لیاری جانے والی ریلی کو روک دیا ، بہارکالونی کے علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو کے قافلے کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی، مظاہرین نے ڈنڈے مار کر بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ، احتجاج میں خواتین مٹکے اٹھا کر آگئیں، بلاول بھٹو کے مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھر ائو کیا جس حالات کشیدہ ہوگئے، حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔