مریم نواز کو پینسل کا انتخابی نشان الاٹ ہونے ہر عامر لیاقت کا دلچسپ ٹویٹ

مریم نواز کو پینسل کا نشان قدرت نے اس لیے الاٹ کروایا ہے کہ آئندہ وہ ٹرسٹ ڈیڈ کیلبری فونٹ کے بجائے پینسل سے لکھیں

اتوار 1 جولائی 2018 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز این اے 125سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی، الیکشن کمیشن نے مریم نواز کوانتخابی نشان پنسل الاٹ کیا تھا۔اسی متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے دلچسپ قسم کا تبصرہ کیا ۔عامر لیاقت حسین کا ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کو پینسل کا نشان قدرت نے اس لیے الاٹ کروایا ہے کہ آئندہ وہ ٹرسٹ ڈیڈ پینسل سے لکھیں۔

#CalibriFont سے نہیں تا کہ فراڈ مٹا سکیں کاغذوں میں کہیں رہ نہ جائے۔
یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی حتمی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات میں کیلبری فونٹ استعمال کرنے پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا تھا کہ جے آئی ٹی میں جمع کرائے گئے ڈکلیئریشن دستاویزات میں کلیبری فونٹ کا استعمال کیا گیا، جو 31 جنوری 2007 سے پہلے کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں تھا، جمع کرائے گئے ڈکلیئریشن سرٹیفکیٹس میں اصل تاریخ نہیں ہے، یہ بعد میں تیار کیے گئے۔جب کہ دوسری طرف مریم نواز نے پارٹی کارکنان اور حلقے کے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے این اے 125سے دوباہالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت مریم نواز نے این اے 125میں آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز این اے 127سے ہی الیکشن میں حصہ لیں گی۔۔مریم نواز کواین اے 127سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگیواپس نہیں لیے جاسکے اسی لیے الیکشن کمیشن نے انہیں این اے 125سے بھی انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ مریم نواز کوالیکشن کمیشن نے پینسل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔