تھائی لینڈ، غاروں میں گم بچوں کاتاحال کچھ پتہ نہ چل سکا

امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی ماہرین کا ایک دستہ تھائی لینڈ بھیج دیا

اتوار 1 جولائی 2018 15:20

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 1 جولائی 2018ء) تھائی لینڈ کے پراسرارغاروں میں گم ہونے والی بچوں کی فٹبال ٹیم اورانکیکوچ کاتاحال کچھ پتہ نہ چل سکا، امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی ماہرین کا ایک دستہ تھائی لینڈ بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے زائد گزرنے کے بعد بھی تھائی جنگلات کیدرمیان موجود ان غاروں میں گمشدہ بچوں کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ریسکیو آپریشن کے لیے امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی ماہرین کا ایک دستہ تھائی لینڈ بھیج دیا ہے ۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ غاروں میں پانی کی سطح کم ہونے کیبعدتلاش کا کام مزید تیز کردیاگیا ہے۔واضح رہے تھائی لینڈ میں انڈر 16 فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی اپنے کوچ کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے ایک غار میں گئے تھے، جس کا دہانہ شدید بارش کے بعد پانی نے بند کر دیا۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کر دیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ غار تک پہنچنے کے لیے کسی اور راستے کی تلاش میں ہیں تاہم کھلاڑیوں کے ذاتی استعمال کا کچھ سامان غار کے دہانے سے مل گیا ہے۔